26 دسمبر 2011 - 20:30

امريکي شہري دنيا ميں سب سے زيادہ افسردگي دور کرنے والي دوائيں استعمال کرتے ہيں-

ابنا: رشا ٹوڈے کے مطابق امريکي عوام ميں افسردگي دور کرنے والي دواؤں کے استعمال کا رجحان بڑي تيزي کے ساتھ فروغ پارہا ہے اور اس وقت ايسي ساٹھ في صد دوائيں امريکہ ميں استعمال کي جارہي ہيں-

اس رپورٹ کے مطابق امريکہ ميں سالانہ چودہ ارب ڈالر کي افسردگي دور کرنے والي دوائيں فروخت کي جاتي ہيں- افسردگي دور کرنے کي دوائيں استعمال کرنے والے امريکي بچوں کي تعداد ميں بھي گزشتہ ايک عشرے کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے-

افسردگي دور کرنے واالي دوائيں تيار کرنے والي سب سے بڑي امريکي کمپني فائزر، صرف انسانوں ہي کے ليے نہيں بلکہ جانوروں کے لئے بھي ايسي دوائيں تيار کرتي ہے- اس کمپني نے سن دوہزار نو ميں صرف اپنے خلاف موصول ہونے والي شکايات کے ازالے کے لئے دو ارب تيس کروڑ ڈالر کي رقم خرچ کي ہے.
........

/169